1 اگست، 2020، 6:51 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83892814
T T
0 Persons
ایران کی گزشتہ 4 مہینوں کے دوران 19.6 ارب ڈالر غیر ملکی تجارتی لین دین

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک میں رواں سال کے ابتدائی 4 مہینوں کے دوران غیر ملکی تجارتی لین دین کی شرح وزن کے لحاظ سے 42 ملین ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 19 ارب 635 ملین ڈالر ہے۔

تفصیلات کے مطابق، "سید روح اللہ لطیفی" نے مزید کہا کہ رواں سال کے ابتدائی 4 مہینوں کے دوران، سوائے خام تیل، ایندھن کی تیل اور وائٹ تیل کے نان آئل مصنوعات کی شرح مالیت کے لحاظ سے 30 ملین 285 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 8 ارب 713 ملین ڈالر ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 40 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران ملکی درآمدات میں 24 فیصد کی کمی نظر آئی ہے اور ان کی شرح مالیت کے لحاظ سے 10 ارب 922 ملین ڈالر اور وزن کے لحاظ سے 11 ملین 793 ٹن کی ہے۔

لطیفی نے کہا کہ رواں سال کے چار ابتدائی مہینوں کے دوران، ایرانی مصنوعات کی برآمدات کی اہم منزلین بالترتیب چین، عراق، متحدہ ارب امارات، افغانستان اور ترکی تھیں جن کو بالترتیب 8 ملین 496 ہزار ٹن، 6 ملین 446 ہزار ٹن، 4 ملین 625 ہزار ٹن، 2 ملین 115 ہزار ٹن اور 843 ہزار ٹن مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں۔

ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران ایران نے سب سے زیادہ چین، متحدہ عرب امارات، ترکی، بھارت اور جرمنی سے درآمدات کی ہیں جن سے بالترتیب ایک ملین 2 ہزار ٹن، ایک ملین 331 ہزار ٹن، ایک ملین 870 ہزار ٹن، 939 ہزار ٹن اور 493 ہزار ٹن سامان کی درآمدات کی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .