26 جولائی، 2020، 3:27 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83885335
T T
0 Persons
ایران اور یوریشیا کے درمیان تجارتی لین دین میں 14 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- ایرانی ٹریڈ ڈویلپمنٹ تنظیم نے کہا ہے کہ ایران اور یوریشین یونین کے درمیان تجارتی تعاون کے آغاز سے اب تک دونوں فریقین کے درمیان مجموعی تجارتی حجم کی شرح 2 ارب 417 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس میں 14 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور بین الاقوامی تجارتی عمل میں کمی کے پیش نظر انتہائی قابل قدر ہے۔

تفصیلات کے مطابق 27 اکتبر 2019ء یعنی ایران اور یوریشن یونین کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط سے اب تک ایران نے 681 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو یوریشیائی ممالک میں برآمدات کی ہیں جس میں گزشتہ عرصے کے مطابق 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے یوریشیائی ممالک سے ایک ارب 736 ڈالر سے زائد در آمدات کی ہیں جس میں گزشتہ عرصے کے مقابلے میں 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب ایران اور یوریشین یونین کے درمیان تجارتی حجم مجموعی طور پر 2 ارب 417 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس میں گزشتہ عرصے کے مقابلے میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور حالیہ دنوں میں دنیا میں عالمیگر وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور عالمی تجارتی عمل میں کمی کے پیش نظر یہ ایک قابل قدر پیشرفت ہے جس سے یوریشین یونین سے پائیدار تجارت اور اس میں مزید توسیع دینے کی صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال، روس، بیلاروس، قازقستان، آرمینیا اور کرغزستان یوریشین یونین کے پانچ ممبر ہیں لیکن اس یونین نے 40 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کرلیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .