22 جولائی، 2020 4:01 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83865977
0 Persons
ایرانی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں 30 فیصد کا اضافہ

تہران۔ ارنا – ایرانی کسٹم کے نائب برائے تکنیکی امور نے کورونا کے پھیلنے اور پابندیاں کے باوجود زرعی برآمدات کی شرح میں 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مہرداد جمال ارونقی نے بدھ کے روز کہا کہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں زرعی مصنوعات کی برآمدات کی شرح 2 ملین اور 706 ہزار ٹن سے زیادہ تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30.4 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدی اشیاء میں پستا ، ٹماٹر ، تربوز ، سیب ، ٹماٹر پیسٹ، چاکلیٹ ، بسکٹ ، آلو اور پنیر ہیں جن مصنوعات عراق ، چین ، افغانستان ، روس اور متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئیں ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =