قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز اپنے ایک حکم میں عزیز نصیرزادہ کو نیا ایرانی ایئرچیف تعینات کردیا.
انہوں نے فرمایا کہ آرمی چیف کی تجویز کے پیش نظر اور بریگیڈیئر جنرل پائلیٹ عزیز نصیرزادہ کی پیشہ وارانہ اور شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے.
قائد اسلامی انقلاب نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے ایئرچیف فضائیہ کی جدید کاری، نئے پروگراموں کی رفتار برقرار رکھنے، تربیتی معیار اور آپریشنل ریکارڈ کو مزید بہتر کرنے میں موثر اقدامات اٹھائیں گے.
انہوں نے سبکدوش ہونے والے ایرانی ایئرچیف بریگیڈیئر ''حسن شاہ صفی'' کی خدمات کو بھی سراہا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

تہران، 20 اگست، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر ''آیت اللہ خامنہ ای'' کی جانب سے بریگیڈیئر جنرل پائلیٹ ''عزیز نصیرزادہ'' کو ایرانی فضائیہ کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے.