تہران (ارنا) ایران کے صدر نے اسلامی ممالک کے صیہونی حکومت سے اقتصادی اور سیاسی قطع تعلق کو غزہ میں صیہونی جرائم کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار قرار دیا۔

سید ابراہیم رئیسی نے آج بدھ کی سہ پہر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفونک بات چیت میں ایک دوسرے کوعید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور تمام مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رجب طیب اردوغان نے ایران کے صدر، عوام اور رہبر انقلاب اسلامی کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

ترکی کے صدر نے ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ صیہونی حکومت آج زیادہ الگ تھلگ اور زیادہ قابل نفرت ہے۔

 صدر رئیسی نے کہا کہ آج امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت اور بین الاقوامی تنظیموں کی سست کارکردگی صیہونی حکومت کےجرائم اور مذکورہ ممالک کی مزید بدنامی کا باعث بنی ہے۔

رئیسی نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حملے کی مذمت پر ترکیہ کے مؤقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرم لا جواب نہیں رہے گا۔

10 اپریل، 2024، 5:49 PM

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .