لفاظی ختم اور جارحیت کرنے والے کی مذمت کریں، گروپ 7 سے ترجمان وزارت خارجہ کا مطالبہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ گروپ 7 کے بیان میں بے شرمانہ انداز میں، ایران پر صیہونیوں کے حملے، اس دوران ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور عام شہریوں کے قتل کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گروپ 7 کے ارکان بالخصوص سلامتی کونسل کے تین مستقل ارکان کو چاہیے تھا قانونی اور اخلاقی احساس ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے، اقوام متحدہ کے ایک رکن پر کھلی جارحیت کی مذمت کرتے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ صیہونی حکومت نے کوئی ثبوت پیش کیے بغیر اور اشتعامل انگيزی کے تحت ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو کہ اقوام متحدہ کے منشور کی شق نمبر 4-3 اور ایٹمی تنصیبات پر فوجی حملوں کی سخت ترین پابندیوں کی کھلی خلاف ورزی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سیکڑوں بے گناہ عام ایرانی شہری شہید ہوچکے ہیں اور ان سب کے باوجود گروپ 7 کے ارکان نے صیہونی حکومت کو ذمہ دار ٹہرانے سے انکار کرتے ہوئے بیان بازی اور لفاظی کا راستہ اپنایا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .