اس ٹیلی فونی گفتگو کے دوران نیچروان بارزانی نے علاقے میں بدامنی میں اضافے پر تشویش ظاہر کی اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں ذمہ داری پوری کرنے پر زور دیا۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی عراق اور عراقی کردستان کی سیاسی اور مذہبی شخصیات کی ایران پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی قدردانی کی اور کہا کہ موجودہ حساس حالات کا تقاضہ ہے کہ عراق اور عراقی کردستان کی حکومتیں دونوں ممالک کے مابین موجود سیکورٹی معاہدے پر مکمل طور پر عملدرامد کریں اور سرحدی علاقوں میں بدامنی پھیلنے نہ دیں۔
سید عباس عراقچی نے زور دیکر کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے اور اسے سخت سزا دینے تک، اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آپ کا تبصرہ