16 جون، 2025، 11:46 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85864946
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حقیقت کے سب سے بڑے دشمن ہیں: ترجمان وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے ایران کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی، حقیقت کے سب سے بڑے دشمن اور صحافییوں اور رپورٹروں کے سب سے بڑے قاتل ہیں۔

اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح صیہونی حکومت نے ایران کے قومی ریڈیو اور ٹی وی پر حملہ کرکے ایک اور گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا۔

انہوں نے لکھا کہ صیہونی حکومت حقیقت کی سب سے بڑی دشمن ہے جس نے صحافیوں اور رپورٹروں کو قتل عام کرنے کا رکارڈ قائم کیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس قاتل حکومت کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .