اپنے خون کے آخری قطرے تک، اپنے وطن عزیز، عوام اور وقار کے لیے جنگ جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ عراقچی

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک اور پورے فخر کے ساتھ اپنے وطن عزیز، عوام اور وقار کے لیے جنگ کرتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ نتن یاہو نتن یاہو ایک اشتہاری جنگی مجرم ہے جو چارسوبیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین دہائیوں سے امریکی صدور کو قبضے میں لیکر انہیں اپنے اہداف کے لیے کی جانے والی جنگوں میں داخل کر چکا ہے۔

وزیر خارجہ نے لکھا کہ تمام ثبوت اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ نتن یاہو نے ایران پر حملہ کرکے سیکڑوں بے گناہ خواتین اور بچوں کو شہید کیا اور ایران اور امریکہ کے مابین ممکنہ معاہدے کو خۃم کردیا۔

سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ آج یہ شخص دوبارہ امریکی صدر اور اس سے بڑھ کر امریکی ٹیکس دہندگان کو فریب دینا چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ ہماری طاقتور مسلح افواج دنیا کو دکھا دیں گی کہ تل ابیب کی پناہ گاہوں میں چھپے جنگی مجرموں کو کس طرح کیفر کردار تک پہنچایا جاتا ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا ان بزدلوں کا سرکوب کرنے کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اپنے عوام کے محفوظ ہوجانے کی جانب سے مکمل طور پر اطمینان حاصل نہیں کرتے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا کہ اگر امریکی صدر کو حقیقت میں سفارتکاری پر اعتقاد ہے تو اسرائیل کو روکیں ورنہ امریکہ کو "ابدی جنگوں کی ماں" کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ بھوليے مت کہ ایران نے اس جنگ کا آغاز نہیں کیا ہے اور خونریزی بھی نہیں چاہتا لیکن پورے فخر کے ساتھ اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے تا کہ اس سرزمین، عوام اور وقار کا تحفظ کو یقینی بناسکیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .