موساد کے متعدد جاسوس گرفتار، ایران کے پولیس کمانڈر کا اعلان

تہران/ ارنا- ایران کے محکمہ پولیس کے کمانڈر جنرل احمدرضا رادان نے بتایا ہے کہ اس جنگ میں فطری بات ہے کہ جاسوس عناصر بڑھ چڑھ کر اپنی غیرقانونی سرگرمیاں انجام دیں لیکن عوام کی مدد سے ان جاسوسوں اور غداروں کو مسلسل گرفتار کیا جا رہا ہے۔

جنرل احمدرضا رادان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی شرپسندی اور سپاہ اسلام کے سپوتوں کے منہ توڑ جواب کے بعد اس بات کی مکمل توقع تھی کہ ملک کے غدار عناصر کو ایران کے خلاف جاسوسی کے لیے زیادہ استعمال کیا جائے لیکن ایران کے بیدار عوام کی رپورٹوں کی مدد سے اور پولیس اہلکاروں کی مسلسل کارروائیوں کے بعد ان عناصر کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کی رات بھی تہران کے مضافات میں واقع شہر رے میں پولیس اہلکاروں نے ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا اور 200 کلوگرام سے زیادہ دھماکہ خیز مواد اور متعدد ڈرون طیارے اور ایف پی وی کے پرزے برآمد کیے جنہیں دہشت گردانہ حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

پولیس کے کمانڈر کے مطابق موساد سے وابستہ ان عناصر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .