پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدے دار نے بتایا ہے کہ سفارتکاروں کے اہل خانہ اور بعض غیرضروری عملے کو پاکستان واپس لایا جا رہا ہے، اس کے باوجود تہران میں سفارتخانے اور مشہد اور زاہدان میں قونصل خانوں کی خدمات جاری رہیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتہ اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔
پاکستان کے اعلی عہدے داروں نے ایران کے حق دفاع کو قانونی قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بھی اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ