اسماعیل بقائی نے سوشل نیٹ ورک X (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے 4 ججوں کے خلاف امریکی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں اور عملے پر ان کے عدالتی مشن کو انجام دینے کے باعث پابندیاں لگانا اور انہیں ہراساں کرنا انتہائی برا اور غلط عمل ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ایسے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو جس نے بین الاقوامی قانون کے تانے بانے کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور بنیادی انسانی اصولوں کو مجروح کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ