ارنا نے پاکستانی سینیٹ کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آج سینیٹر ذیشان خان زادہ کی صدارت میں بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کے امور کی کمیٹی کے اراکین کی میٹنگ ہوئی جس میں وزارت داخلہ، پاسپورٹ اور ایمیگریشن کے محکمے اور فیڈرل تحقیقاتی ایجنسی کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
اس میٹنگ میں پاکستان کے محکمہ پاسپورٹ اور ایمیگریشن کے سربراہ مصطفی کمال قاضی نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں ایران سے، 34 ہزار پاکستانی شہریوں کو جو غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے اور وہاں مقیم تھے، واپس کیا گیا ہے۔
انھون نے بتایا کہ اس مدت میں عراق سے بھی 50 ہزار غیر قانونی پاکستانی شہریوں کو واپس پاکستان بھیجا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ چند برسوں کے دوران، ایران کی سرحد محافظ افواج نے ہزاروں غیر قانونی پاکستانی مہاجرین کو میرجاوہ سرحد پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ