ارنا کی رپورٹ کے مطابق، سید عباس عراقچی نے عربی زبان میں جاری ہونے والے ایکس پوسٹ مین لکھا ہے کہ مجھے قاہرہ کا ایک بار پھر دورہ کرنے کی بہت خوشی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی اور وزیر خارجہ عبدالعاطی سے بہت ہی اہم ملاقاتیں رہیں۔
سید عباس عراقچی نے لکھا کہ طویل عرصے کے بعد، ایران اور مصر سفارتکاری کے نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تعاون اور لین دین اور اس سے بڑھ کر باہمی اعتماد اور اطمینان میں بے مثال اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے لکھا کہ ایران اور مصر علاقے کی دو مؤثر طاقتیں ہیں جن کا تمدن تاریخی اور اس کے بنا پر علاقے میں امن، استحکام اور سکون ان دو ملکوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
سید عباس عراقچی نے مزید لکھا کہ مغرب اور عشا کی نماز "سیدنا الحسین" مسجد میں بجا لایا اور رات کا کھانا قاہرہ کے خان الخلیلی تاریخی علاقے کے رستوران نجیب محفوظ میں مصر کے تین سابق وزرائے خارجہ عمر موسی، نبیل فہمی اور محمد العرابی کے ساتھ کھایا۔ ان کے ساتھ گفتگو مفید رہی۔
آپ کا تبصرہ