تہران میں ویٹیکن کے سفیر اور وزیر فرہنگ و اسلامی تشہیر کی ملاقات اور گفتگو

تہران/ ارنا- ایران میں ویٹیکن کے سفیر آندرے یوزووچ نے پیر کے روز وزیر فرہنگ و اسلامی تشہیر سید عباس صالحی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر تہران اور ویٹیکن سٹی کے درمیان دوطرفہ تعاون، تعلقات کے مستقبل اور موجودہ معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر فرہنگ اور اسلامی تشہیر مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کر رہے ہیں جس کا مقصد ایران اور دیگر ممالک کے ثقافتی اور فرہنگی سفارتکاری کی صلاحیتوں اور گنجائشوں کو بروئے کار لانا قرار دیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .