ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر: برکس، معاشی طاقتوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا قیمتی موقع ہے

تہران - ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ برکس سربراہی اجلاس میں ایران کے پارلیمانی وفد کی شرکت دنیا کے طاقتور اقتصادی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔

محمد باقر قالیباف نے3 لاطینی امریکی ممالک اور برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر بتایا کہ لاطینی ممالک کا یہ دورہ وینزویلا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی دعوت پر اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

قالیباف نے کہا کہ 600 ملین سے زیادہ آبادی والا یہ خطہ بین الاقوامی سطح پر ایران کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتا ہے اور یکطرفہ طاقت کی مخالفت اور کثیرالجہتی کا حامی ہے جو ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا اچھا موقع ہے۔

انہوں نے برکس فورم کے بارے میں  کہا کہ برکس دنیا کی 49 فیصد سے زیادہ آبادی پر محیط ہے اور عالمی معیشت کا 39 فیصد ہے اور تقریباً 24 فیصد عالمی تجارت برکس گروپ میں ہے۔

 قالیباف نے کہا کہ برکس شاندار سیاسی اور اقتصادی موقع ہے اور دنیا کے اہم ممالک جیسے چین، روس، ہندوستان اور برازیل جو کہ گیارہویں برکس کی میزبانی کر رہا ہے اس فورم میں موجود ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .