مقبوضہ سرزمینیں اب محفوظ نہیں، غیرملکی کمپنیاں چھوڑ کر چلی جائیں: یمن کا انتباہ

تہران/ ارنا- یمن کی وزارت دفاع نے مقبوضہ فلسطین میں سرگرم غیرملکی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ جلد از جلد اپنا سرمایہ مقبوضہ سرزمینوں سے باہر نکال لیں۔

المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی وزارت دفاع نے مقبوضہ سرزمینوں میں سرگرم بین الاقوامی اور غیرملکی کمپنیوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اب یہ سرزمینیں محفوظ نہیں رہیں لہذا تمام غیرملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ تل ابیب اور دوسرے مقبوضہ علاقوں کو چھوڑ کر چلے جائیں۔

یمن کی وزارت دفاع نے زور دیکر کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے ایسے وار ہیڈ ڈیزائن کیے ہیں جو فضا میں کئی حصوں میں بنٹ جاتے ہیں اور متعدد اہداف کو بیک وقت نشانہ بنا سکتے ہیں اور صیہونیوں کے دفاعی سسٹم ان میزائلوں کے سامنے کچھ نہیں کرسکتے۔

یمن کی وزارت دفاع نے خبردار کیا کہ اگر غزہ پر صیہونیوں کی جارحیت اور محاصرے کا خاتمہ نہ ہوا تو یمن کے میزائلی حملوں میں اتنی شدت آئے گی کہ صیہونی حکومت کا وجود ہی ختم ہوجائے گا۔

یمن کی مسلح افواج نے صیہونی آبادکاروں کو انتباہ دیا کہ نتن یاہو کی مجرمانہ حرکتوں کے نتیجے میں صیہونیوں کو لمبا عرصہ بنکروں میں گزارنا پڑے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .