ارنا نے عمان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ منگل کو صدر ایران کے سرکاری دورے کے موقع پر مسقط کے قصر العلم العامر میں، ایک تقریب کے دوران، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایران عمان تعاون کے یاد گار ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی۔
یہ ڈاک ٹکٹ ایران اور عمان کے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کی گہرائیوں نیز دونوں ملکوں کے عوام کے ثقافتی روابط، تعمیری تعاون اور اچھی ہمسائگی کی پالیسیوں کی پابندی کی عکاسی کرتا ہے۔
اس تقریب میں عمان کے محکمہ ڈاک کے سربراہ نصر بن بدر البوسعیدی نے کہا کہ یہ ڈاک ٹکٹ اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے تاریخی اور ثقافتی روابط کے استحکام کی نشاندہی اور دونوں ملکوں کی جانب سے عوامی رشتوں نیز اچھی ہمسائگی کے اصولوں اور ثقافتی ڈپلومیسی کی تقویت کی عکاسی کرتا ہے۔
اس ڈاک ٹکٹ کی ڈیزائنںگ میں ایران اور عمان دونوں ملکوں کے فن معماری اور ثقافتوں کی نمائش کی گئی ہے۔
اس ڈاک ٹکٹ ميں ایک طرف مسقط کی سلطان قابوس جامع مسجد اور دوسری طرف جنوبی ایران کی بستک تاریخی جامع مسجد کو دکھایا گیا ہے جبکہ بیچ میں سلطان قابوس جامع مسجد میں بچھے ایک ایرانی قالین کی تصویر موجود ہے۔
یہ قالین ایران کے صوبہ خراسان کے فنکاروں نے بنا تھا۔
آپ کا تبصرہ