27 مئی، 2025، 10:01 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85844905
T T
0 Persons

لیبلز

قالیباف ایک بار پھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے

تہران – ارنا – ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے محمد باقر قالیباف کو ایک بار پھراسپیکر منتخب کرلیا ہے

ارنا کے مطابق منگل  27 مئی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے عام اجلاس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور پریزائنڈنگ کمیٹی کے اراکین کا انتخاب ہوا۔

ووٹنگ میں موجودہ اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے 272 میں سے 219 ووٹ حاصل کرکے دوبارہ بارھویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب کرلئے گئے۔

اسپیکر کے عہدے کے لئے ان کے مقابلے میں کھڑے ہونے والے ایک امیدوار ہادی قوامی نے ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے مختصر تقریر میں اعلان کیا کہ وہ جہادی اور انقلابی ہستی محمد باقر قالیباف کی حمایت میں اپنا نام واپس لیتے ہیں۔

 منگل کو پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر کے ساتھ ہی ڈپٹی اسپیکرس اور پزیڈائنگ کمیٹی کے مبصرین کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔

ووٹوں کی گنتی کے نتائج کے مطابق ، علی رضا سلیمی( 134 ووٹوں کے ساتھ، )عباس گودرزی  (115)، سید جلیل میر محمدی میبدی (110 ووٹوں کے ساتھ) پریزائنڈگ کمیٹی کے مبصر اور حمید رضا حاجی بابائی اور علی نیکزاد ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .