ایرانی وزیر خارجہ کی ویٹیکن حکام کے ساتھ ملاقات

ویٹیکن (ارنا) ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ میں جرائم کو روکنے اور وہاں انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غزہ میں ہلاکتوں کی شدت اور نسل کشی کے تسلسل کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کی تباہ کن صورتحال کو بیان کرتے ہوئے تمام ممالک اور عوام کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پر زور دیا۔

انہوں نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ غزہ میں ہونے والے جرائم کے خلاف آواز اٹھائیں اور فوری طور پر انسانی امداد بھیجنے کے لیے اقدامات کریں۔

عراقچی نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حوالے سے ایرانی عوام کے حقوق اور ضروریات کے بارے میں ایران کے موقف کی وضاحت کی، اور ویٹیکن کے سینئر حکام کو بالواسطہ ایران-امریکہ مذاکرات کے عمل سے آگاہ کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .