حسن موسوی دیزجی نے بتایا کہ اس ڈرائی پورٹ پر کنٹینروں کا ایک بڑا ٹرمینل اور کسٹمز کی باضابطہ سرگرمی بھی شروع ہوگئی ہے جو کہ ایک انتہائی اہم اور اسٹریٹیجک بین الاقوامی منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران وسطی ایشیا، چین اور یورپ کے مابین ایک اہم جغرافیائی مرکز ہے اور مستقبل قریب میں چابہار- زاہدان ریلوے لائن کے افتتاح کے ساتھ ایران کی ٹرانزٹ اہمیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ آپرین خشک بندرگاہ تہران کے 20 کلومیٹر اور تہران کے بین الاقوامی امام خمینی ایئرپورٹ کے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس ڈرائی پورٹ کے ترقیاتی منصوبے میں غیرملکی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ