انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایران کی مسلح افواج بالخصوص برّی فورس نے حقیقی جنگی میدانوں میں فیصلہ کن ٹیکنالوجی اور دفاعی ساز و سامان کی مکمل معلومات پر عبور حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک اہم قدم ایم اے وی (Micro Aviation Vehicle) کا وسیع استعمال اور دشمن کے انتہائی چھوٹے ڈرون طیاروں کا مقابلہ ہے۔
میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی بڑے کارناموں اور ترقی کے نتیجے میں دشمنوں کو ہمارے خلاف ہر طرح کے فوجی اقدام سے مایوسی ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ اسلامی ایران پر ہر طرح اور سطح کی دراندازی کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے اور ایسی کسی حرکت کا اسے کوئی فائدہ بھی نہیں ملے گا۔
اس موقع پر فوج کی برّی فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج، دشمنوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی غلط حرکت کی صورت میں دشمنوں کو منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ