سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے کی برطانوی ارکان پاریمنٹ کی مذموم کوششوں کی مذمت کرتے ہیں: ایران کی پارلیمنٹ کا اعلان

تہران/ ارنا- ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے باضابطہ بیان جاری کرکے برطانوی پارلیمنٹ کے بعض ارکان کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس بیان میں کہ جسے رکن پارلیمنٹ احمد نادری نے پڑھ کر سنایا، کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے ایوان زیریں کے 550 ارکان نے حماقت آمیز اور دشمنی پر مبنی اقدام کے تحت ایران کی ارضی سالمیت اور قومی سلامتی کے محافظ مسلح افواج کے ایک اہم جز کو دہشت گرد قرار دینے کی باضابطہ درخواست کی ہے کہ جسے ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان شدت سے مسترد اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان نے برطانوی پارلیمان کی اس حرکت کو مجرم  صیہونی حکومت اور ایم کے او جیسے دہشت گرد گروہوں کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جس کا کوئی بھی قانونی اور سیاسی جواز نہیں ہے۔

مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے زور دیکر کہا کہ برطانیہ کی تاریخ ایرانی عوام سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے خلاف گھناؤنے اقدامات سے بھری پڑی ہے اور مذکورہ اقدام سے ان کی منفاقانہ اور غیرمنصفانہ فطرت کا پردہ اور بھی ہٹ گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .