ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین پیر حسین کولیوند نے اس ملاقات میں،انٹرنیشنل ریڈکراس کمیٹی کے ریجنل افس کے سربراہ ونسن کاسارڈ اور انٹرنیشنل ریڈکراس کمیٹی کی ڈائریکٹر ماریانا اسپولیارک کی خدمات کی قدردانی کی ۔
پیر حسین کولیوند نے کہا کہ تین ماہ قبل ایک بین الاقوامی ایونٹ میں جو بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی کے ریجنل آفس کی مشارکت سے انجام دیا گیا، انیس ملکوں کے ماہرین نے شرکت کی اور ایران کی ریڈکراس سوسائٹی نے اپنے تجربات شیئر کئے تھے۔
انھوں نے مذکورہ ایونٹ میں انٹرنیشنل ریڈکراس کمیٹی کے تعاون کو اہم قرار دیا اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ تعاون جاری رہے۔
پیرحسین کولیوند نے امدادی دستوں کے شہیدوں کی فداکاری اور جانفشانی کو یاد کرنے اور ان کے لواحقین کی دلجوئی کی غرض سے دفاع مقدس کے امدادی دستوں سے تعلق رکھنے والے شہدا پر پہلے بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ امدادی کارروائیوں کے دوران جان دینے والے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کی یاد ميں بھی ایسا ہی سیمینار بین الاقوامی ریڈکراس کی جانب سے منعقد کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس سیمینار کی میزبانی اور اپنے تجربات شیئر کرنے کے لئے آمادگی کا اعلان کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ