ارنا کے مطابق ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف نے منگل کی دو پہر تہران میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران ترکمانستان سمیت اپنے سبھی پڑوسیوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران ترکمنستان سے گیس درآمد کرنے کے ساتھ ہی اس کی برآمد نیز علاقے کے دیگر ملکوں تک بھی اس کو پہنچانے کی توانائی رکھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور ترکمانستان کے درمیان گیس پائپ پروجکٹ کی ڈیزائنںگ ایسی ہونی چاہئے کہ یہ تینوں مقاصد پورے ہوسکیں۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ترکمانستان کے ساتھ گیس کے تبادلے کے علاوہ اقتصاد، ثقافت، سرمایہ کاری، روڈ اور ٹرانسپورٹ، ثرانزٹ اور دیگر سبھی شعبوں میں باہمی تعاون میں فروغ چاہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور ترکمانستان کے درمیان ہمہ گیر تعاون کی تقویت خاص طور پر مشترکہ سرمایہ کاری کا فروغ دونوں ملکوں کے عوام کے رفاہ وآسائش، دوستی، اورمستقبل کی سیکورٹی کا ضامن ہوسکتا ہے۔
ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے جو مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اٹھارھویں اجلاس میں شرکت کے لئے تہران آئے ہیں، اس ملاقات میں، ایرانی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں اور گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان کی نگاہیں ایران کے ساتھ خاص طور پر اقتصادی میدان میں باہمی تعاون کے فروغ کے دور رس نتائج پر ہیں اور اسی بنیاد پر وہ اپنے سبھی اقدامات کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ