ارنا کے مطابق آج 20 مئی کو ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے کھلے اجلاس میں پریزائیڈنگ کمیٹی کے رکن احمد نادری نے ، بعض برطانوی اراکین پارلیمان کے اس مطالبے کے بارے میں کہ سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دیا جائے، اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمان کا بیان پڑھ کر سنایا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی مسلمہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اور قومی اقتدار اعلی، نیشنل سیکورٹی اور مسلح افواج کے وقار کے دفاع کے تئيں اپنے انقلابی وقانونی فریضے کی بنیاد پر، برطانوی اراکین پارلیمان کے اس غیر دانشمندانہ اور معاندانہ خط کی سخت مذمت کرتی ہے جس ميں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمان نے اس بیان میں یاد دہانی کرائی ہے کہ یہ اقدام جو جرائم پیشہ صیہونی حکومت اور منفور دہشت گرد گروہ ایم کے او کے کہنے پر انجام دیا گیا ہے، نہ صرف یہ کہ ہر طرح کی قانونی بنیاد اور سیاسی جواز سے عاری ہے ، بلکہ اس سے آزاد اور انقلابی ملکوں کے خلاف حکومت برطانیہ کی مداخلت پسندانہ اور استعماری روش کی نشاندہی بھی ہوتی ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ملت ایران سمیت دنیا کی اقوام کے خلاف اس ملک (برطانیہ) کی سیاہ تاریخ خود اس کے شرمناک ، دوہرے اور غیر منصفانہ طرزعمل کی بہترین گواہ ہے۔ برطانیہ نے تاریخ میں ہمیشہ، ملت ایران کی سیکورٹی اور آسائش کے خلاف انواع و اقسام کی مداخلت اور جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ