مذاکرات کے منسوخ ہونے کی افواہیں بے بنیاد، وزارت خارجہ کا ایسا کوئی بیان نہیں آیا ہے: ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی

تہران/ ارنا- ایران اور امریکہ کے اگلے بالواسطہ مذاکرات منسوخ ہونے پر مبنی بعض غیرملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی افواہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ان دعووں کو مسترد کردیا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس وقت تک مذاکرات کے اگلے دور کے لیے کوئی قطعی فیصلہ کیا ہی نہیں گیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران امریکی فریق کے متضاد موقف کو مدنظر رکھتے ہوئے ابھی اس سلسلے میں فیصلہ کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جب مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں اس وقت تک فیصلہ ہی نہیں ہوا ہے تو بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کے منسوخ ہونے کا بھی کوئی سوال نہیں ہے۔

20 مئی منگل کی صبح کو نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کے لیے ایک تجویز دی گئی ہے جس پر ایران اس وقت غور کر رہا ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .