پابندیوں نے ایرانی عوام کو طبی خدمات سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے: نائب وزیر خارجہ غریب آبادی

تہران/ ارنا- نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ پابندیوں نے بعض اہم طبی وسائل تک دسترسی سے ایران کو محروم کیا ہوا ہے۔

انہوں نے "یکطرفہ پابندیاں، قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر انصاف" کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں انسانوں کو زندگی کے حق سے محروم کردیتی ہیں۔

نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیوں نے نہ صرف اقتصادی میدان میں طبی شعبے میں بھی ایرانی عوام کو نقصان پہنچایا ہے اور اس کے نتیجے میں کینسر یا بعض دیگر پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا افراد کی زندگی داؤ پر لگ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایران کے طبی شعبے پر پابندی نہ ہونے کا اعلان تو ضرور کرتے ہیں لیکن بین الاقوامی بینک اس شعبے کو بھی کسی بھی قسم کی خدمات دینے سے انکار کرکے عام ایرانی شہریوں کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں جو کہ انسانی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کو ان معاملات کو اٹھانے میں تقویت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان معاملات پر خاموشی، شریک جرم ہونے کے مترادف ہے۔

نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ "یکطرفہ پابندیاں، قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر انصاف" کے عالمی ادارے کی تشکیل کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر سب کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ حق اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں یا کہ انصاف کو ختم کرنے والوں کے ساتھ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .