ارنا کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے آج سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں میں 153 فلسطینی شہید اور 456 زخمی ہوئے
اس رپورٹ کے مطابق 18 مارچ 2025 سے، غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی نئی لہر میں 3 ہزار 131 فلسطینی شہید اور 8 ہزار 623 زخمی ہوچکے ہیں۔
اس تعداد کو ملاکر سات اکتوبر 2023 سے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 53 ہزار 272 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 673 ہوچکی ہے۔
آپ کا تبصرہ