17 مئی، 2025، 7:27 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85835741
T T
0 Persons

لیبلز

اسلامی : پورے وجود سے ملک کی ایٹمی بنیادوں کی پاسداری کریں گے

 تہران – ارنا – ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی ٹیکنالوجی اور توانائی سے ایٹمی صنعت  اور ٹیکنالوجی میں قابل فخر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پورے وجود سے ملک کی ایٹمی صنعت کی بنیادوں کی پاسداراری کریں گے

 ارنا کے مطابق نائب صدر اور محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے گزشتہ رات، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور انٹرنیشنل پگواش فاؤنڈیشن کے اراکین کی میزبانی کی۔  

قابل ذکر ہے کہ پگواش فاؤنڈیشن کا مقصد، سائنسی ترقیات منجملہ ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے ذریعے بشریت کی خدمت کرنا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر، انٹرنیشنل پگواش فاؤنڈیشن کے اراکین اور وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نیز ملک کے سنینئر  سفارتکاروں اور ایٹمی صنعت کے اعلی عہدیداروں کی نشست کی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بین الاقوامی تنظیم سات عشرے سے،سائنس بالخصوص پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی سے بشریت کی خدمت کے لئے کام کررہی ہے۔

  ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے لکھا ہے کہ  اس نشست میں پر امن ایٹمی میدان میں ملک کی پیشرفت اور مصنوعات کو متعارف کرانے اور پگواش فاؤنڈیشن کے اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع ملا۔

انھوں نے لکھا ہے کہ اس نشست نے اذہان میں ، ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے اراکین اور سائنسدانوں کی آدھی صدی کی  انتھک کاوشوں کو زندہ کردیا۔ اس نیم صدی میں کافی نشیب وفراز آئے اور اس کا ہر لمحہ ملت ایران کے عزم محکم کا آئینہ دار ہے۔

 انھوں نے لکھا ہے کہ یہ نشست صرف ہمفکری کی میٹنگ نہیں تھی بلکہ پر امن ایٹمی سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں  پائیدار ترقی کے لئے ہمارے مشترکہ عزم و ارادرے کی عکاس بھی تھی کیونکہ اس شک نہیں کہ ایٹمی سائنس و ٹیکنالوجی میں پیشرفت سبھی میدانوں میں ترقی کو مہمیز کرتی ہے۔

محمد اسلامی نے آخر میں لکھا ہے کہ ہم نے اپنی  ٹیکنالوجی اور اندرونی توانائی سے اس اسٹریٹیجک میدان میں قابل فخر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پورے وجود سے ملک کی ایٹمی صنعت کی بنیادوں کی پاسداری کریں گے ۔ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ ایرانیوں کا عزم و ارادہ کبھی کمزور نہیں ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .