ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے سنیچر کو چھیاسیویں بحری بیڑے کی واپسی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ہمیں یہ افتخار حاصل ہے کہ صحیح منصوبہ بندی کے نتیجے میں اپنے چھیاسیویں بحری بیڑے کا 220 روزہ مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور دنیا کو ایران کی طبی و صنعتی پیشرفت، ایرانی ثقافت اور ملک کی طاقت دکھا دی۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی بحری بیڑہ بین الاقوامی سمندری علاقوں میں، بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے اور اپنے مشن کی انجام دہی میں مصروف ہے۔
ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے سامنے بڑی کام اور عظیم ذمہ داریاں ہیں۔
انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سمندر میں ملک کے مفادات کا دفاع بحریہ کے ذمہ ہے اور ہمارے سامنے بڑے مشن ہیں جن کی انجام دہی کا فرمان ملنے کے بعد انجام دیئے جائيں گے۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ عنقریب ایرانی بحری بیڑے میں، نئے جہاز اور آبدوزیں شامل ہوں گی ۔
آپ کا تبصرہ