ارنا کے مطابق ویٹیکن ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین مختاری نے بتایا ہے کہ پوپ لئو چہاردہم کی تقریب حلف برداری میں حکومت ایران کی نمائندگی سیاحت اور ثقافتی وراثت کے وزیر سید رضا صالحی امیری کریں گے۔
ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بتایا کہ ایران کے سیاحت و ثقافتی وراثت کے وزیر اس موقع پر پوپ لئو چہاردہم کو صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا مبارکباد کا پیغام بھی پیش کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ ایران کے سیاحت و ثقافتی وراثت کے وزیر کا یہ سفیر ایران کی دینی اور ثقافتی ڈپلومیسی کے تحت انجام پارہا ہے اور وہ اپنے اس دورے میں پوپ لئوچہاردہم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے ساتھ ہی، ویٹیکن کے ثقافتی امور کے عہدیداروں سے ملاقات اور ایران اور ویٹیکن کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور سیاحتی روابط کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیں گے۔
آپ کا تبصرہ