ارنا کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے نئے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ پر غاصب صہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید اور 85 زخمی ہوگئے۔
فلسطین کے محکمہ صحت نے اسی کے ساتھ امداد رسانی میں حائل دشواریوں پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب بھی منہدم شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے بہت سے جنازے نکالے نہیں جاسکے ہیں جبکہ بہت سے جنازے سڑکوں پر بھی بدستور پڑے ہوئے ہیں کیونکہ ان تک امداد دستوں کی پہنچ نہیں ہے۔
فلسطین کے محکمہ صحت نے اسی کے ساتھ بتایا ہے کہ گزشتہ 18 مارچ سے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد 2 ہزار 678 فلسطینی شہید اوراور 7 ہزار 308 زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں مجموعی طور پر 52 ہزار 787 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 19 ہزار 349 زخمی ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ