تحریک حماس نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ صیہونی حکومت کا غزہ پٹی میں کارروائیوں کو وسعت دینے کا مطلب صیہونی قیدیوں کی قربانی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صیہونی حکومت نے اپنے اعلان کردہ اہداف میں سے کسی کو حاصل کیے بغیر شکست کا وہ مرحلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے جو اس نے 18 ماہ قبل شروع کیا تھا۔
اس بیان میں تحریک حماس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام اور ان کی دلیرانہ مزاحمت، صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف کی دھمکیوں اور منصوبوں سے رکنے والی نہیں۔
تحریک حماس نے ایک بار پھر عرب اور اسلامی ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور صیہونی فاشسٹ حکومت کا مقابلہ اور اس کے جرائم کا خاتمہ کریں۔
آپ کا تبصرہ