چیف جسٹس محسنی اژہ ای شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد تہران کے لیے روانہ

تہران/ ارنا- چیف جسٹس غلام حسین محسنی اژہ ای جو شنگھائی تعاون تنظیم کے عدالتی سربراہوں کے اجلاس کے سلسلے مین ہانگژو گئے ہوئے تھے، اجلاس ختم ہونے کے بعد تہران کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

چيف جسٹس محسنی اژہ ای نے ان اجلاس کے موقع پر چین، تاجکستان، قزاقستان، ہندوستان، ازبکستان، ترکیہ اور پاکستان کے عدالت عالیہ کے سربراہوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی اور قانونی اور عدالتی امور میں قریبی تعلقات اور تعاون پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی کل آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کے 40 فیصد حصے پر مشتمل ہے لہذا قانونی اور عدالتی امور میں ان ممالک کی قیادت کے درمیان ہماہنگی دنیا کے حالات پر قابل ذکر اثرات ڈال سکتی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .