ارنا کے مطابق چین کے دفترخارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ بیجنگ کے حوالے سے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ تہران اور بیجنگ نے مختلف میدانوں میں دو طرفہ معاملات اور تعاون جاری رکھا ہے۔
انھوں نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی۔
ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آج صبح اعلان کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کل منگل کو چین جائيں گے۔
آپ کا تبصرہ