ہمیں ایک "ڈائریکٹر جنرل برائے امن" کی ضرورت ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا ٹوئٹ

تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ ہمیں ایک "ڈائریکٹر جنرل برائے امن" کی ضرورت ہے۔

عراقچی نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ " بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر رافیل گروسی کے ساتھ مفید گفتگو ہوئی۔"

پیغام میں کہا گیا ہے کہ "آنے والے مہینوں میں، ایجنسی ایرانی جوہری مسئلے کے پرامن حل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ چونکہ موجودہ مذاکرات کو ڈی ریل کرنے  کے لیے مختلف تخریبی عوامل اکٹھے ہوچکے ہیں، ہمیں ایک ڈائریکٹر جنرل برائے امن کی ضرورت ہے۔"

ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ " ہم ایجنسی (IAEA) کو سیاست اور سیاست بازی سے دور رکھنے اور تکنیکی فرائض پر توجہ مرکوز رکھنے کی غرض سے مسٹر گروسی کے مشن پر بھروسہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔"

ہمیں ایک "ڈائریکٹر جنرل برائے امن" کی ضرورت ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا ٹوئٹ

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .