صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ رمضان المبارک کی برکتوں کے سائے میں امت اسلامیہ میں اتحاد اور یکجہتی دیکھی جاسکے۔
صدر مملکت نے شیخ محمد بن زائد سے ایران اور امارات کے مابین تعلقات میں فروغ اور تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے امارات کے صدر کو تہران کے دورے کی دعوت بھی دی۔
شیخ محمد بن زائد آل نہیان نے بھی دوست اور برادر ملک ایران کی قیادت اور عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور تہران کی ترقی، سکون اور استحکام کی دعا کی۔
انہوں نے صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے ایران کے دورے کی دعوت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ امید ہے کہ یہ سفر جلد از جلد انجام پاسکے تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں کو اور بھی مضبوط بنایا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ