انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3 بار دشمنوں کے جہازوں بالخصوص یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ امریکی جارح افواج کو میزائلوں، ڈرون طیاروں اور بحری فورس سے نشانہ بنایا اور اس دوران متعدد کروز میزائل اور خودکش ڈرون طیارے استعمال کیے گئے۔
قابل ذکر ہے یمن نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ جاری رہتا ہے تب تک کسی بھی امریکی یا صیہونی جہاز کو بحیرہ احمر، باب المندب اور بحیرہ عرب سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
آپ کا تبصرہ