20 مارچ، 2025، 5:55 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85783800
T T
0 Persons

لیبلز

تل ابیب پر القسام بریگیڈ کا میزائلی حملہ

20 مارچ، 2025، 5:55 PM
News ID: 85783800
تل ابیب پر القسام بریگیڈ کا میزائلی حملہ

 تہران – ارنا – حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے آج جمعرات کی شام مقبوضہ فلسطین کے شہر تل ابیب پر میزائلی حملہ کیا ہے۔

 ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے آج جمعرات کی شام اعلان کیا کہ مقبوضہ فلسطین کے شہر تل ابیب کو  کئی میزائلوں کا نشانہ بنایا گيا ہے۔   

 القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کے جواب میں کیا گیا ہے۔

 اس میزائلی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور بن گورین ہوائی اڈے سے پروازیں عارضی طور پر معطل ہوگئيں۔

 یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منگل کی صبح غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے شروع کردیئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق غزہ پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی نئی لہر میں اب تک 710 فلسطینی شہری شہید  اور 900 زخمی ہوچکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .