9 مارچ، 2025، 3:12 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85773477
T T
0 Persons

لیبلز

شام کی تازہ ترین صورتحال، طرطوس کے نواحی علاقوں میں شدید جھڑپیں

تہران - ارنا - شام کے بارے میں تازہ ترین رپورٹس بتاتی ہیں کہ طرطوس کے مضافات میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) نے شام کی عبوری حکومت کی وزارت دفاع کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت طرطوس کے نواح میں واقع گاؤں تعنیتا کے ارد گرد شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بشار الاسد حکومت سے وابستہ بہت سے مسلح عناصر(جنھیں اس نے جنگی مجرم قرار دیا ہے)، طرطوس کے گاؤں تعنیتا پہنچ چکے ہیں۔

الجزیرہ کے ذرائع نے لاذقیہ شہر کے داخلی راستوں پر جولانی حکومت کی سیکورٹی فورسز اور مسلح اپوزیشن گروپوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی بھی خبر دی ہے۔

شام کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے چند گھنٹے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے صورت حال کو کنٹرول کرنے اور امن بحال کرنے کے لیے قدموس کے علاقے میں فوجی ساز و سامان بھیج دیا ہے۔

شام کے ساحلی علاقے جبلہ نامی گاؤں میں شام کی عبوری حکومت کی پولیس کی گشتی گاڑی پر بھی حملہ کیا گيا۔

چند گھنٹے قبل، ذرائع نے درعا اور دمشق کے شہروں کے درمیان کیبلز کی کٹائی کے بعد درعا اور سویدا کے صوبوں میں مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کی اطلاع دی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .