سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد گروہ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

زاہدان (ارنا) سیستان و بلوچستان کے جنرل انٹیلیجنس ڈائریکٹریٹ نے بتایا ہے کہ انٹیلیجنس اہلکاروں نے تعاقب کے بعد صوبے میں دہشت گرد گروہ کا چھپایا گیا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

IRNA کے مطابق، بدھ کی شام، سیستان و بلوچستان کے جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ  انٹیلی جنس اہلکاروں نے تعاقب کے بعد، صوبے میں ایک دہشت گرد گروہ کا چھپایا گیا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن میں، علاقے میں سرگرم تکفیری دہشت گرد گروہ کے سیمی ہیوی ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کے چار گوداموں پر چھاپہ مارا گیا اور کولٹ، کلاشنکوف اور گرینوف سمیت  226 ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ متعدد آر پی جی، 2 مارٹر اور 20 کلو گرام سے زیادہ دھماکہ خیز مواد کے علاوہ بوبی ٹریپس اور ان سے متعلقہ کچھ الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔

سیستان و بلوچستان کے جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق دریافت شدہ کھیپ ایندھن کے لیے استعمال ہونے والے گیلنز میں چھپا کر ایران لائی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق، حالیہ دنوں میں دہشت گرد تکفیری گروہ ان علاقوں میں حکومت کو سرمایہ کاری جاری رکھنے اور علاقے کے محروم لوگوں کو خدمات فراہم کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انکا مقصد جنوب مشرقی علاقے کو غیر محفوظ رکھنا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .