علی بحرینی نے سوشل نیٹ ورک X پر ایک پیغام میں لکھا کہ گروپ آف فرینڈز آف دی چارٹر آف جنیوا کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں، ہم کثیرالجہتی، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس چارٹر پر دستخط کی 80 ویں سالگرہ کے نزدیک ہیں، آئیے ہم ایک ایسی دنیا کو فروغ دیں جو انصاف، احترام اور امن پر مبنی ہو اور جس میں ظلم اور تقسیم پر قابو پایا جاسکے۔
اقوام متحدہ کے چارٹر کے گروپ آف فرینڈز کا اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب حالیہ برسوں میں بعض ممالک کی یکطرفہ پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی اداروں کو چیلنجز کا سامنا ہے۔
اس گروپ کے رکن کے طور پر، ایران نے ہمیشہ یکطرفہ اقدامات اور بعض بین الاقوامی طاقتوں کی جانب سے کثیرالجہتی اداروں کے کمزور کرنے کے رجحان کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ