اتوار کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے ایران کی قومی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں بیروت میں لبنان کے صدر جوزف عون سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تشیع جنازے میں شرکت کے لیے ایرانی وفد لبنان میں موجود ہے۔
ایرانی وفد میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین ابراہیم عزیزی، اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور ابوالفضل اور نائب صدر محمود نبویان شامل ہیں۔
ملاقات میں جوزف عون نے ایران کے ساتھ دوستانہ اور تعمیری تعلقات قائم کرنے کے لیے لبنان کے عزم پر تاکید کی اور اسے دونوں ممالک اور دو قوموں کے مفادات کے مطابق قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ