9 فروری، 2025، 10:06 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85746182
T T
0 Persons

لیبلز

عراقچی سے حماس کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات

9 فروری، 2025، 10:06 PM
News ID: 85746182
عراقچی سے حماس کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات

 تہران -  ارنا – حماس کی قیادتی کونسل کے سربراہ اور اراکین نے تہران میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے

ارنا کے مطابق تہران کے دورے پر آنے والے حماس کے سینیئر رہنماؤں کے وفد نے اتوار کو وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

 وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں غزہ کے عوام اور استقامتی محاذ کی تاریخی کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔

 انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ ترین جرائم کے مقابلے میں جس میں فلسطینی عوام کی ایسی نسل کشی بھی شامل ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، غزہ کے عوام اور استقامتی محاذ کی پائیداری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کے عوام کا صبر واستقامت اور فلسطین کے مزاحمتی محاذ کی مجاہدت دنیا کے سبھی مسلمانوں اور حریت پسندوں کے لئے  باعث فخر ہے۔  

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے تمام تر وحشیانہ جرائم اور ہزاروں بچوں اور خواتین کا قتل عام کرنے کے بعد اسی استقامتی گروہ سے مذاکرات اور سمجھوتے پر مجبور ہوگئی جس کو ختم کرنا چاہتی تھی۔

انھوں نے کہا کہ حماس نے اپنے ایمان اور عوام کی حمایت کی طاقت سے دشمن کو اپنی شرائط پر جنگ بندی اور برسوں سے صیہونی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے، فلسطینی قیدیوں کی آزادی قبول کرنے پر مجبور کردیا۔۔

سید عباس عرا‍قچی نے کہا کہ فلسطینی عوام کو غزہ سے  زبردستی بے دخل کرنے کا امریکی صدر کا منصوبہ فلسطینیوں کو ختم کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ پروگرام سبھی بین الاقوامی قرار دادوں، بین الاقوامی قوانین اور سب سے بڑھ کر انسانی اصولوں کے منافی اور ناقابل قبول ہے۔

انھوں نے اس حوالے سے  بعض اسلامی اور عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ نیز او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے اپنے ٹیلیفونی رابطوں کا ذکر کیا  اور ٹرمپ کی خطرناک سازش کے مقابلے میں، اسلامی ملکوں کے ٹھوس اور متحدہ موقف کی ضرورت پر زور دیا۔

 اس ملاقات میں حماس کی قیادتی کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش نے  اپنے دورہ ایران، اور رہبر انقلاب اسلامی ، صدر جمہوریہ ، اسپیکر پارلیمان نیز دیگر رہنماؤں سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ۔

 انھوں نے اسی طرح اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ  اور غزہ میں استقامتی محاذ کی کامیابی کی مبارکباد پیش کی اور رہبر معظم انقلاب اور ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے استقامتی فلسطینی محاذ کی بھرپور حمایت کی قدردانی کی ۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .