سید عباس عراقچی نے اس موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ تونس کے عوام اور حکومت کی اظہار یکجہتی اور حمایت کی قدردانی کی اور کہا کہ صیہونی حکومت نے 16 مہینے کی نسل کشی کے بعد، فلسطینی عوام کو جبری طور پر کوچ کرانے کی سازش رچی ہے جو کہ یقینی طور پر فلسطین کو ختم کرنے کا سامراجی منصوبہ ہے۔
انہوں نے اس گھناؤنی سازش کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک کو اس ناپاک منصوبے کے سامنے ڈٹ جانا ہوگا۔
وزیر خارجہ نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا۔
اس موقع پر تونس کے وزیر خارجہ محمد علی النفطی نے بھی غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خاتمے کے سلسلے میں عالمی برادری کی ذمہ داری پر زور دیا اور کہا کہ غزہ اور غرب اردن فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور اسے نظرانداز کرنے والی ہر طرح کی سازش کی مذمت کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم بیت المقدس اور فلسطین کی حمایت لیے تشکیل دی گئی تھی لہذا اس تنظیم کی ہنگامی نشست کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ