ارنا نے فلسطینی ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ میں مزید 63 فلسطینیوں کی شہادت کا اندراج کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق دو فلسطینی صیہونی فوجیوں کی نئی جارحیت میں شہید ہوئے اور 59 شہدا کے جنازے صیہونی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے نکالے گئے ہیں۔
اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوجیوں کی جارحیتوں میں آٹھ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
غزہ ميں فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق نئے اعداد وشمار کو شامل کرنے کے بعد سات اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 47 ہزار 417 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 571 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ