اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے صیہونی قیدی آگام برگر کی رہائی کے عمل کے آغاز کی خبر دی ہے۔
ان ذرائع نے اعلان کیا کہ ریڈ کراس کے نمائندے اس جگہ گئے ہیں جہاں قیدی کو حوالے کیا جانا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 13 نے اعلان کیا کہ ریڈ کراس آگام برگر کو تحویل میں رہی ہے جبکہ قیدیوں، گادی موزیز اور اربیل یہودا کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے پہلے رہا کیا جائے گا۔
دریں اثنا، صیہونی ٹی وی چینل 12 نے اطلاع دی کہ آگام برگر کو پہلے رہا کیا جائے گا، اس کے بعد دو دیگر قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
العربی ٹی وی کے رپورٹر نے بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی قیدی جبالیا کیمپ میں ہے اور ریڈ کراس کی ٹیم اسرائیلی قیدی کو لینے کے لئے جبالیا کیمپ روانہ ہوگئی ہے۔
آج 110 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا جانا ہے۔ رہا ہونے والے قیدیوں میں عمر قید کی سزا پانے والے 32 قیدی، مختلف سزاؤں کے حامل 48 قیدی اور 30 نابالغ ہیں۔
آپ کا تبصرہ