دو اسرائیلی جنگی قیدیوں کو  ایسی حالت میں ریڈکراس کے حوالے کیا گیا کہ ایک ہاتھ میں فلسطین کا پرچم تھا

تہران – ارنا – المیادین کے نامہ نگار نے اس حوالے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریڈ کراس کے حوالے کئے جانے وقت دونوں صیہونی جنگی قیدیوں کی جسمانی حالت بالکل صحیح و سالم تھی۔

المیادین کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ان دونوں اسرائیلی جنگی قیدیوں کو خان یونس میں شہید یحیی سنوار کے گھر کے سامنے ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق شہید یحیی سنوار کے گھر کے سامنے  دونوں صیہونی جنگی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کئے جانے کی تقریب میں بڑی تعداد میں  فلسطینی عوام موجود تھے جو استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے۔  

یہ ایسی حالت ميں ہے کہ صیہونی فوج کے ایک سینیئر کمانڈر یعقوب عمیدرور نے استقامتی فلسطینی محاذ کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے نتائج کی  طرف سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سمجھوتے کے ذریعے ہم حماس کی تقویت کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔

 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ  ایک خاتون اسرائیلی جنگی قیدی اگام برگر اپنی رہائی اور ریڈ کراس کی تحویل ميں دیئے جانے سے قبل اپنے ہاتھ میں فلسطین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھی۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .