ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ آج جن فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آنی تھی، ان کے کاررواں کو آگے بڑھنے سے روک دینے کا حکم ملا ہے۔
قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے مرحلے میں آج تین صیہونی جنگی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں 110 فلسطینی قیدیوں کی آزادی انجام پانی تھی۔
تینوں صیہونی جنگی قیدیوں کو آج جمعرات کو غزہ ميں عالمی ریڈکراس کے نمائندوں کی تحویل میں دے دیا گیا اور انھوں نے بھی ان تینوں صیہونی جنگی قیدیوں کو اپنی تحویل ميں لے لیا لیکن اس کے بعد صیہونی ذرائع نے اعلان کیا کہ ان تین جنگی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں صیہونی حکومت کی جیلوں سے 110 فلسطینی قیدیوں کے کاررواں کی روانگی موخر کردی گئی ہے۔
صیہونی حکومت کے ایک سیکورٹی ذریعے نے صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت کو بتایا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو لیجانے والی بسوں کے کارواں کو واپس اسی جگہ پلٹا دیا گیا ہے جہاں سے وہ روانہ ہوئی تھیں۔
صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکام کی طرف سے حکم آیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی آزادی دوسرا حکم آنے تک کے لئے روک دی جائے۔
آپ کا تبصرہ